پاکستانی قوم کے لئے بہت بڑی خوشخبری ، وہ کام ہو گیا جو آج تک پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں رواں سال گندم کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اس سال گندم کی ریکارڈ 28 اعشاریہ 75 ملین میٹرک ٹن پیداوار ہوئی جو کہ جو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے جب کہ گزشتہ 10 برسوں میں گندم کی پیداوار کم تھی ، جس میں اب نمایاں اضافہ ہوا ہے۔صوبائی وزیرخوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب رواں سال گندم میں خود کفیل ہوگا اور قلت نہیں آئے گی، اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور گندم کی ریکارڈ پیداوار کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات دے دی گئی ہیں جب کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسانوں کو محنت کا بہترین معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کی کسان دوست پالیسیزکے مثبت نتائج ملے، جس کے باعث گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال گندم پیداوار میں 5 ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا۔