Home / انٹرنیشنل / معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد نے بھارت میں حالات

خوفناک حد تک خراب ہو گئے ہیں، جہاں پر متعدد اداکار وباء کے باعث انتقال کر گئے ہیں وہیں پر ایک اور معروف اداکار نتیش ویرا بھی اس وباء کے باعث چل بسے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ نتیش میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد بھارتی شہر چنئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ نتیش آج مقامی ہسپتال میں چل بسے۔ نتیش نے سوگواران میں اہلیہ اور 2 کمسن بیٹیاں شامل ہیں۔ اداکار کی موت پر فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور نامور اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اداکار نے رجنی کانت سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں معاون اداکار کے طور پر کام کیا جن میں ایک بھارت کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’آسوران‘ بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی اداکار و ہدایتکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

بریکنگ نیوز، وزیراعظم نے استعفی دے دیا

بریکنگ نیوز، وزیراعظم نے استعفی دے دیا کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکا میں جاری بدترین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com