اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نون لیگ کے پیک ڈور حکومت سے رابطے۔ سینئر صحافی جمیل فاروقی کے پروگرام میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں سینٹر فیصل جاوید سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کہتے
ہیں کہ “ن لیگ کے 25 نہیں بلکہ 40 سے زائد اراکین قومی اسمبلی ن لیگ چھوڑنے کے لئے ہم سے رابطے میں ہیں – انہوں نے ایک اور پینڈورا باکس کھول دیا کہ PMLN نے شاہ محمود قریشی سے بیک ڈور رابطہ کرکے NRO کی مشروط درخواست کی ہے” – صحافی جمیل فاروقی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ٹویٹ شدہ ویڈیو پر صارفین نے مختلف انداز میں رد عمل دیا۔ صاحب نامی صارف نے لکھا کہ ” عمران خان زندہ باد ہم نے ووٹ ہی خان صاب کو اسی لئے دیا ہے کہ اسمبلیوں میں 30/40 سال بیٹھے ہوئے ان سارے کرپٹ سیاستدانوں کو نکال باہر کریں”۔ علی خان نامی صارف نے لکھا کہ ” پاکستان ڈاکو مومنٹ کی سرکس کے تین مقاصد پہلا,NRO مل جاۓ دوسرا,سینیٹ کے الیکشن سے پہلے ملک میں عدم استحقام پیدا کرکے حکومت کو گھر بھیجا جائے تاکہ سینٹ میں حکومتی اکثریت کو روکا جاۓ تیسرا,بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنی پارٹی کو موبلائز کیا جائے”۔
سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں کہ ن لیگ کے 25 نہیں بلکہ 40 سے زائد اراکین قومی اسمبلی ن لیگ چھوڑنے کے لئے ہم سے رابطے میں ہیں – انہوں نے ایک اور پینڈورا باکس کھول دیا کہ PMLN نے شاہ محمود قریشی سے بیک ڈور رابطہ کرکے NRO کی مشروط درخواست کی ہے – نیشنل ڈیبیٹ ہفتہ شب 10 بجے صرف بول پر pic.twitter.com/mCvXVXGdNb
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) October 9, 2020