Breaking News
Home / پاکستان / ہفتے اور اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی۔۔ملازمین کے لیے بُری خبر

ہفتے اور اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی۔۔ملازمین کے لیے بُری خبر

ہفتے اور اتوار کی چھٹی ختم کر دی گئی۔۔ملازمین کے لیے بُری خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) سرکاری ادارے نے سرکار کے ہی احکامات مسترد کر دیئے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ملازمین کو ہفتے اور اتوار کے روز بھی حاضر ہونے کا حکم جاری کر دیا، کورونا کے باعث پیف افسر ارسلان علی گزشتہ روز جاں بحق، مزید تین ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں 50 فیصد حاضری پالیسی کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ آفیسر آئی ٹی 30 سالہ ارسلان علی کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تین ڈپٹی ڈائیریکٹرز کی کورونا رپورٹس مثبت آ گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شہزاد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر عائشہ شاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان انور کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ پیف حکام نے پارٹنر سکولوں کے طلبہ کے ب فارم کی تصدیق کے لئےتمام سٹاف کو حاضر ہونے کا حکم دے رکھا ہے، ب فارم کی تصدیق کرنے والے سٹاف کو ہفتہ کے 8 روز روزانہ حاضر ہونا ہوگا۔ پیف کے ترجمان کا موقف ہے کہ ملازمین کو صبح اور شام کی شفٹ میں بلایا جا رہا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com