اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہر انسان شادی کرنے کی بھر پور خواہش رکھتا ہے تاہم جب ایک شادی ہو جاتی ہے تو پھر دوسری شادی کی خواہش پیدا ہو جاتی ہے تاہم ایک ہی وقت میں دو شادیاں اور وہ بھی دو سگی بہنوں سے یہ ایک عجیب سا واقعہ پیش
آیا ہے ۔ بھارت میں پولیس نے ایک ہی وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دلہے کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں 30 سالہ دلہے کو دو سگی بہنوں کے ساتھ ایک ہی منڈپ میں شادی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 30 سالہ اوم پتی نے جن سگی بہنوں سے شادی کی وہ رشتے میں اُس کی بھانجیاں بھی ہیں۔دلہا اوم پتی کا کہنا ہے کہ وہ للیتا سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم للیتا نے کہا کہ مجھ سے شادی کرنے کے لیے تمہیں میری بڑی بہن سیریا سے بھی شادی کرنا ہو گی کیوں کہ وہ سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہے۔اوم کی دو سگی بہنوں سے شادی رواں ماہ کی 7 تاریخ کو ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور پولیس تک پہنچ گئی جس پر قانون حرکت میں آیا اور دلہا کو گرفتار کر لیا جب کہ اوم کے والدین، سسرال والے، شادی کی رسمیں نبھانے والا پجاری اور شادی کارڈ چھاپنے والا پرنٹر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سگی بہنوں سے شادی کے علاوہ بھی للیتا کی عمر ابھی صرف 17 سال ہے اور شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال ہے ۔ اس لیے تمام ذمہ داروں کو حرا ست میں لیا جائے گا۔