Home / پاکستان / طوفان آ رہا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین الرٹ جاری کر دیا۔۔۔عوام کیلئے بڑی خبر

طوفان آ رہا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین الرٹ جاری کر دیا۔۔۔عوام کیلئے بڑی خبر

طوفان آ رہا ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے خطرناک ترین الرٹ جاری کر دیا۔۔۔عوام کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان تاؤتے کے لیے دسواں اور آخری الرٹ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان تاؤتے بھارتی گجرات سے گزرنے کے بعد شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا، شدید سمندری طوفان راجستھان میں موجود ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تھرپارکر اور عمر کورٹ میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، تھرپارکر اور عمر کورٹ میں ہوائیں 30سے 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، آج شام تک سمندر میں طغیانی کی کیفیت رہے گی ماہی گیر سمندر میں نہ جائیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔شمال اور شمال مشرق سے گرم ہوائیں چلیں گی۔ جب کہ پنجاب کے مختلف علاقوں وسطی پنجاب اور شمالی پنجاب میں بھی آج تیز آندھی کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com