Home / پاکستان / اب آپ کا بجلی بل جمع نہیں ہو گا’مختلف بینکوں کاصاف انکار ، حکومت نے نئی شرط عائد کردی

اب آپ کا بجلی بل جمع نہیں ہو گا’مختلف بینکوں کاصاف انکار ، حکومت نے نئی شرط عائد کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی کے بل جمع کروانے والی غریب عوام کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ہے، شہر کے مختلف بینکوں

نے لیسکو کے صارفین سے بجلی کے بل وصول کرنے کے انکار کر دیا ، بلوں پر قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر درج نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو رہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلوں پر شائع ہونے والے صارف کا قومی شناختی کارڈ نمبر لازمی قرار دیدیا گیا ہے تاہم لیسکو کے لاکھوں صارفین نے سالہا سال سے بجلی کے کنکشن لے رکھے ہیں ، کنکشن لینے کے بعد صارفین نے اپنے نام پر بلوں کو منتقل نہیں کروایا ، کنکشن منتقل نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ لیسکو نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر بجلی کے بلوں پر قومی شناختی کارڈ نمبر لینے کی ہدایت کی تھی ، قومی شناختی کارڈ نمبر کیساتھ ساتھ موبائل نمبر لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ، اس لئے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر نہ ہونے پر بل جمع نہیں ہو سکیں گے ۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com