Home / انٹرنیشنل / مشہور عالم دین انتقال کر گئے

مشہور عالم دین انتقال کر گئے

مشہور عالم دین انتقال کر گئے

بھوپال (نیوز ڈیسک) بھارت کے معروف عالم دین مولانا عبدالرزاق خان قاسمی خالق حقیقی سے جا ملے ، وہ طویل عرصہ سے بستر علالت پر تھے ۔ رپورٹ کے مطابق مولانا عبدالرزاق خان قاسمی نائب صدر آل انڈیا جمیعت علمائے ہند کے علاوہ مدھیہ پردیش کے مفتی اعظم بھی تھے ، انہوں نے 1954 میں بھوپال میں جامعہ اسلامیہ عربیہ کی بنیاد رکھی جس کی بھارت میں 200 سے زائد شاخیں ہیں ۔ مولانا عبدالرزاق خان قاسمی کے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں ۔ آج دوپہر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدان کو بھوپال میں پالی وال ہسپتال کے عقب میں موجود قبرستان میں دفنایا جائے گا ۔

Share

About admin401

Check Also

اپنے مسلمان مریضوں کیلئے کلمہ پڑھنے والی ہندو ڈاکٹر،جیسے ہی کلمہ ختم کیاتوکیاہوا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com