انتہائی افسوسناک خبر وسیم اکرم ٹریفک حادثے میں جاں بحق
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ضلع چکوا ل کے تھانہ لاوہ کے علاقے ڈھرنال کا رہائشی 22سالہ نوجوان وسیم اکرم حادثے میں جاں بحق ہو گیا ہے ۔ وسیم اکرم ایک مقامی زمیندار محمد اکرم کا بیٹا تھا اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا تھا اور بہت اچھا بولر تھا ۔ جمعرات کے روز وہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دوکان کا سامان لینے تلہ گنگ جا رہا تھا کہ جاتے ہوئے اس کا موٹر سائیکل سامنے سے آتی ہوئی ایک ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا ۔ جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر علاقے بھر میں کہرام مچ گیا ۔ اور والدین کو غشی کے دورے پڑنے لگے۔ واضح رہے کہ میانوالی تلہ گنگ روڈ پر اس سے پہلے بھی کئی حادثات ہو چکے ہیں اور علاقہ مکین کئی بار دورویہ سڑک بنانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔