Breaking News
Home / پاکستان / شکر الحمد اللہ ۔۔ پاکستانیوں کی آزمائش ختم ۔۔ اچھا وقت شروع ہوگیا۔۔ وزیراعظم نے اعلان نے پوری قوم کے دل خوش کر دیئے،آج کی بڑی خبر

شکر الحمد اللہ ۔۔ پاکستانیوں کی آزمائش ختم ۔۔ اچھا وقت شروع ہوگیا۔۔ وزیراعظم نے اعلان نے پوری قوم کے دل خوش کر دیئے،آج کی بڑی خبر

نوشہرہ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں ہے اور لوگ گھبرا جاتے تھے مگر اب مشکل وقت سے نکل چکے اور بہت

اچھا وقت آرہا ہے۔ رشکئی ترجیحی خصوصی اقتصادی زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سی پیک کے اندر آتی ہے جو خوش آئند ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے اور پاکستان میں برآمدات کے لیے انڈسٹری لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے جتنی آسانیاں ہوں گی اتنی زیادہ سرمایہ کاری آئے گی، اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال پہلے پاکستان بینک کرپٹ تھا اور قرضہ بڑھا ہوا تھا لیکن اللہ کا شکر ہے ہم مشکل دور سے نکلے اور ملک کو معاشی استحکام دیا، اب ملک ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے، ہماری معیشت اٹھنا شروع ہوگئی ہے، اب ملک ٹھیک جگہ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت ملی تو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا، پچھلے 10 ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، ہمارے پاس ڈالر زیادہ آرہے ہیں، اسی وجہ سے پچھلے چند ماہ میں روپیہ مضبوط ہوا ہے، اب جیسے جیسے معیشت بڑھے گی ہمارے کرنٹ اکاؤنٹ پر پریشر پڑے گا اور ڈالر باہر جائیں گے ہمیں اس سے بچنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں نے وہ کام کیا جو کبھی ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، اسی کی وجہ سے روپیہ مضبوط ہوا ہے، اب ہمیں نظر رکھنا ہےکہ کبھی آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔

Share

About admin401

Check Also

بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کس کے نام پر رکھ دیا؟ یقین کرنا مشکل

بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام کس کے نام پر رکھ دیا؟ یقین کرنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com