Home / انٹرنیشنل / ایک ماہ میں 159 گھنٹے اوور ٹائم کرنے والی مشہور نیوز رپورٹر وفات پاگئیں

ایک ماہ میں 159 گھنٹے اوور ٹائم کرنے والی مشہور نیوز رپورٹر وفات پاگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حد سے زیادہ محنت مشقت بھی انسان کو مو ت کے مُنہ میں لے جاتی ہے ایسا ہی ایک نیوز رپورٹر کے ساتھ ہوا ہے  ایک

جاپانی نیوز رپورٹر ایک ماہ میں  159 گھنٹے اوور ٹائم کرنے کی وجہ سے وفا ت پا گئیں۔ 31سالہ  میوا سادو این ایچ کے کی رپورٹر تھیں۔ اور سیاسی معاملات دیکھتی تھیں۔ 2013 میں وہ اپنے بستر پر مر دہ پائیں گئی تھی۔ مر تے وقت بھی  اُن کے ہاتھ میں اُن کا موبائل فون  تھا۔ اگرچہ وہ  2013 میں و فات پا گئیں تھیں لیکن اُن کی مو ت کی وجوہات اُن کے والدین کےا صرار کے بعد کمپنی نے  اس ہفتے  عوام کو بتائیں ہیں۔میوا کے والدین نہیں چاہتے کہ کوئی اور بھی اس طرح کے حالات سے گزرے۔اُن کی ماں نے اخبار کو بتایا کہ میوا شاید آخری لمحات میں انہیں کال کرنا چاہتی تھیں، اور یہی سوچ کر اُن کا دل پھٹ جاتا ہے۔اُن کی ماں نے مزید بتایا کہ میوا کے بعد وہ جیسے آدھی ہوگئیں، اب وہ ساری زندگی ہنس نہیں سکیں گی۔این ایچ کے نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میوا کی وفات کام کی وجہ سے ہی ہوئی تھی۔این ایچ کے کے صدر نے مزید کہا کہ وہ میوا کے والدین کے تعاون سے کام کے طریقہ کار میں تبدیلی لائیں گے۔جاپان میں کام کی زیا د تی کے باعث ہونے والی امو ات میں اچھا خاصا اضافہ ہو گیا ہے۔ پچھلے سال کام کی ز یا ۔د تی سے مر نے  کے 191 واقعات سامنے آئے۔اتنے زیادہ واقعات کی وجہ سے حکومت نے بھی نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، جن کےمطابق کوئی بھی شخص ایک ماہ میں 100 گھنٹوں سے زیادہ اوور ٹائم نہیں کر سکے گا۔

Share

About admin401

Check Also

65سالہ شخص کا حلالہ کے نام پر ملنے والی نوجوان16 سالہ بیوی کو طلاق دینے سے انکار

65سالہ شخص کا حلالہ کے نام پر ملنے والی نوجوان16 سالہ بیوی کو طلاق دینے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com