Home / انٹرنیشنل / زبردست خوشخبری، ویکسین لگوانے والوں کو 23کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا

زبردست خوشخبری، ویکسین لگوانے والوں کو 23کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا

زبردست خوشخبری ، ویکسین لگوانے والوں کو 23کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا گیا

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کی جانب راغب کرنے کے لیے انعامات کا اعلان کر دیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر کا یہ اقدام ویکسینیشن بڑھانے کے عمل کا حصہ ہے ، جس کے تحت 15جون سے قبل کورونا ویکسین لگوانے والے 10 افراد میں سے ہر ایک کو 1.5 ملین ڈالر دیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ دیگر 30 افراد میں سے ہر ایک کو 50 ہزار ڈالر انعام میں دیے جائیں گے جب کہ پہلے 20 لاکھ افرادکو 50 ڈالر کے گفٹ کارڈ دیے جائیں گے ۔ خیال رہے کہ کیلی فورنیا 15 جون سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،15 جون سے قبل ویکسین لگوانے والوں کو116.5 ملین ڈالر کے نقد اور گفٹ کارڈز دیے جائیں گے۔‎1.5ملین ڈالر پاکستانی روپیہ کے مطابق 23کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔ امریکہ میں زیادہ تر آبادی کو ویکسین لگا دی گئی پے ۔

Share

About admin401

Check Also

اس روایت کے پیچھے 1948 میں پیش آنے والا کونسا واقعہ ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) میکڈونلڈ دو بھائیوں رچرڈ میکڈونلڈ اور موری میکڈونلڈ نے1948میں کیلی فورنیا میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com