Home / پاکستان / جلدی کرلیں ورنہ آپ کے پرائز بانڈ ردی کاغذ بن جائیں گے حکومت نے آخری وارننگ دے دی

جلدی کرلیں ورنہ آپ کے پرائز بانڈ ردی کاغذ بن جائیں گے حکومت نے آخری وارننگ دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی جلدی کر لیں گیا وقت پھر ہاتھ نہیں آئے گا اور آپ کے پرائز
بانڈز محض ردی

کا ٹکڑا بن جائیں گے تفصیلات کے مطابق حکومت نے 25اور 40ہزار کے پرائز بانڈز کیش نہ کرنے والوں کو مہلت دے دی گئی ہے۔ اوربانڈز کو کیش کروانے کی مدت میں توسیع کرد ی گئی۔ اکتوبر سے دونوں بانڈز کارآمد نہیں رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ کیش کرانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے 25 ہزار کے پرائز بانڈز بھی کیش کرانے کی مدت میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے ساڑھے 7 ہزار اور 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے پاس 15 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت 30 جون 2021 ہے۔ 15 ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا۔

Share

About admin401

Check Also

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کر دیا گیا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com