Home / پاکستان / بریکنگ نیوز!! چکن کی قیمت یکدم سے نیچے آ گری دکانوں پر خریداروں کا رش پڑ گیا

بریکنگ نیوز!! چکن کی قیمت یکدم سے نیچے آ گری دکانوں پر خریداروں کا رش پڑ گیا

بریکنگ نیوز!! چکن کی قیمت یکدم سے نیچے آ گری دکانوں پر خریداروں کا رش پڑ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہور میں مرغی کی قیمت کو ریورس گئیر کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے اور قیمت 310 روپے فی کلو تک گرگئی ہے۔گزشتہ 5 روز میں قیمت میں 131 روپے فی کلو کمی آ چکی ہے۔ اس سے قبل 24 مئی کو مرغی کے گوشت کی قیمت 451 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔دوسری جانب مسابقتی کمیشن کی جانب تحقیقات شروع ہونے کے بعد برائلر گوشت کی قیمت میں ریکارڈ کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، برائلر گوشت کی قیمت مزید 67روپے کمی سے335روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی جبکہ دو روز میں مجموعی طو رپر قیمت میں97روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت 46روپے کمی سے210روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے148روپے فی درجن رہی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مسابقتی کمیشن کی جانب سے فیڈ کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے اور طلب اور رسد میں زیادہ فرق نہ ہونے کے باوجود برائلر گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر شروع کی جانے والی تحقیقات کی وجہ سے قیمتوں میں اچانک اس سطح پر کمی دیکھی گئی ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

ہجوم میں اکلوتا انسان سری لنکن منیجر کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا

ہجوم میں اکلوتا انسان سری لنکن منیجر کی زندگی کی بھیک مانگتا رہا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com