Home / دلچسپ و عجیب / شوہر نے اپنی روٹھی ہوئی خوبصورت بیوی کو منانے کے لیے وہ کام کر دیا کہ جس کے بارے میں آپ خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

شوہر نے اپنی روٹھی ہوئی خوبصورت بیوی کو منانے کے لیے وہ کام کر دیا کہ جس کے بارے میں آپ خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

اکثر شوہر بیویوں کو منانے کے لیے  پھول دیتے ہیں، چاکلیٹ دیتے ہیں یا شاپنگ کرا

دیتے ہیں لیکن چین کے صوبے سیچوان میں رہنے والے شوہر نے بیوی سے معافی مانگنے کا انوکھا طریقہ  اختیار کیا۔شوہر نے شہر میں چلنے والی تمام ٹیکسی کاروں  کی اشتہاری جگہ کرائے پر لی اور  وہاں لکھوا دیا کہ وہ اپنی بیوی سے معافی چاہتا ہے۔ گوانگیوان شہرسے تعلق رکھنے والے وانگ نامی شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ ناراض ہو کر چلی گئی۔اسے واپس لانے کے لیے وانگ نے 3000 یوان میں شہر کی 626 ٹیکسی کاروں کی اشتہاری جگہ خرید لی۔ وانگ نے وہاں لکھوایا کہ ”ہنی، میں غلط تھا“ اور ”سوئیٹی مجھے معاف کر دو“اخبار کے مطابق وانگ کا طریقہ کام کر گیا اور اس کی بیوی نے اس سے فون پر بات کر لی۔چین میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں۔ پچھلے سال سیچوان کے ہی دوسرے شہر کے ایک شوہر نے 30 ہزار یوان خرچ کر کے 1000 سے زائد ٹیکسی کاروں پر اپنا معافی نامہ لگوایا تھا، جو کئی دنوں تک ٹیکسی کاروں پر لگا رہا۔

Share

About admin401

Check Also

بڑھاپے کی شادی۔۔۔103 سالہ شخص کی 27 سالہ خاتون سے شادی

بڑھاپے کی شادی۔۔۔103 سالہ شخص کی 27 سالہ خاتون سے شادی اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پچھلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com