Breaking News
Home / پاکستان / سخت گرمیوں کے ستائے شہریوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، بارش کی پیشن گوئی کر دی گئی

سخت گرمیوں کے ستائے شہریوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، بارش کی پیشن گوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سخت گرمیوں کے ستائے لوگوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری ہے۔محکمہ موسمیات نے کل سے گرج چمک

کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم خشک اور گرم ہو گیا ہے، گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دکھا رہا ہے۔ شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا ہوا ہے۔ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ منگل کے روز گرج چمک کے ساتھ رنجم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جمعرات کے روز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہاہے اور بڑے شہروں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. محکمہ موسمیات کی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے جبکہ کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں آج موسم شدید گرم رہا ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com