Home / پاکستان / اتوار کے بجائے جمعہ کو چھٹی ۔۔۔۔ اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اتوار کے بجائے جمعہ کو چھٹی ۔۔۔۔ اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

اتوار کے بجائے جمعہ کو چھٹی ۔۔۔۔ اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

پشاور ( نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی نے جمعہ کو چھٹی کی بحالی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے حمیرا خاتون کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں اتوار کے بجائے جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری چھٹی کو بحال کیا جائے۔متن میں کہا گیا ہے کہ بازاروں، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں 2 دن تعطیل ہوتی ہے جس سے کاروبار، معیشت اور سرکاری امور سست روی کا شکار ہے۔ دوسری طرف سخت گرمیوں کے ستائے لوگوں کے لیے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری ہے۔محکمہ موسمیات نے کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کا موسم خشک اور گرم ہو گیا ہے، گزشتہ تین روز سے موسم اپنے تیور دکھا رہا ہے۔ شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا ہوا ہے۔ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

پیٹرول 20روپے سستا۔۔ مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کافی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com