Breaking News
Home / پاکستان / بغیر امتحان اسکولوں کے تمام طلبا کی اگلی جماعتوں میں ترقی،نوٹیفکیشن جاری

بغیر امتحان اسکولوں کے تمام طلبا کی اگلی جماعتوں میں ترقی،نوٹیفکیشن جاری

بغیر امتحان اسکولوں کے تمام طلبا کی اگلی جماعتوں میں ترقی،نوٹیفکیشن جاری

مطفر آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کردیں۔ دوسری طرف صوبہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولوں میں آج سے موسم گرما کی طویل تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ڈائریکٹر اسکولز کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں اسکولز موسم گرما کی تعطیلات کے سلسلے میں آج سے بند کر دیئے گئے ہیں، بلوچستان کے گرم علاقوں میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔

Share

About admin401

Check Also

پیر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com