Home / دلچسپ و عجیب / بیوی سے تنخواہ چھپانے کے لیے ایک شخص نے ڈ کیتی کی جھو ٹی رپورٹ لکھوا دی لیکن پھراس کے ساتھ کیا ہوا دنیا کا انوکھا واقعہ

بیوی سے تنخواہ چھپانے کے لیے ایک شخص نے ڈ کیتی کی جھو ٹی رپورٹ لکھوا دی لیکن پھراس کے ساتھ کیا ہوا دنیا کا انوکھا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیوی  سے اکثر لوگ بہت ڈرتے ہیں چین کے شہر ہانگژو میں چند یوم قبل ایک شخص پولیس اسٹیشن آیا اور دعویٰ کیا کہ

رات کو الیکٹرک سکوٹر پر گھر آتے ہوئے اسے لو ٹ لیا گیا ہے۔اس شخص کی کہانی سن کر پولیس کو شک گزرا کہ یہ شخص واقعی لٹا ہے یا ڈر اما کر رہا ہے۔ پولیس افسران نے اس شخص کے گھر کے روٹ پر لگے نگرانی کے کیمروں کی ٹیپ کا جائزہ لیا تو پتاچلا کہ اس شخص کو تو کسی نے سفر کے دوران روکا تک نہیں ، لوٹنا تو دور کی بات ہے۔پولیس نے جب اس شخص نے مزید تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ وہ اپنی تنخواہ کے چیک اپنی بیوی کو دے دے کر تھک گیا ہے۔ماضی میں وہ اپنی بیوی سے تنخواہ کھوجانے یا خرچ ہونے جانے کے بہانے کر چکا ہے، اسی لیے اس بار اس نے نئی کہانی سوچی تھی۔آخر میں پولیس نے کائی نامی شخص کو غلط رپورٹ لکھوانے پر 10 دن کے لیے حرا ست میں لے لیا ہے۔ اس پر 500 یوان جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کائی کی تنخواہ کتنی تھی۔

Share

About admin401

Check Also

2031میں کونسی بڑی تباہی آنیوالی ہے؟ ماہرین نے پوری دنیا کو خبردار کر دیا

2031میں کونسی بڑی تباہی آنیوالی ہے؟ ماہرین نے پوری دنیا کو خبردار کر دیا اسلام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com