Home / انٹرنیشنل / انڈین فوجی اپنے افسران کے خلاف پھٹ پڑے، بھارتی صحافی نے شائننگ انڈیا کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

انڈین فوجی اپنے افسران کے خلاف پھٹ پڑے، بھارتی صحافی نے شائننگ انڈیا کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فوجی اہلکاروں نے ایک بار پھر ناقص سہولیات دینے پر اپنی فوج کی اعلیٰ قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، مقبوضہ کشمیر کے کسی علاقے میں موجود خوف زدہ بھارتی فوجیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی جان کا رونا رو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپاہی اپنے فوجی افسران کے خلاف پھٹ پڑے ، جان کے خوف سے افسران خود بلٹ پروف گاڑیوں پر گھومتے ہیں، انہیں کھٹارہ ٹرک میں مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں، اہلکاروں کی اپنے افسران پر تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ مقبوضہ کشمیر میں موجود خوفزدہ بھارتی فوجیوں کا کہنا تھا کہ افسر خود بکتر بند گاڑیوں میں اپنے چہیتوں کے ساتھ گھومتے ہیں اور باقی افراد کو مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں، اس سے پہلے بھی بھارتی فوجیوں کی ویڈیو ز منظر عام پر آچکی ہیں جس میں انہوں نے اپنے افسروں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

‘دن میں پانچ وقت نماز پڑھ کر سکون ملتا ہے’، معروف بھارتی اداکار نے اسلام قبول کرلیا

‘دن میں پانچ وقت نماز پڑھ کر سکون ملتا ہے’، معروف بھارتی اداکار نے اسلام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com