Breaking News
Home / پاکستان / عوام کے لئے بڑی خوشخبری، ، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

عوام کے لئے بڑی خوشخبری، ، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیپرا نے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد

میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ۔ پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے ـجی نے84 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے اگست و اکتوبر 2020کے مہینوں کے ایف سی اے کی مد میں عارضی طور پر 7.5 بلین روپے کی کٹوتی کی تھی۔نیپرا کے مطابق این پی سی سی کی جانب سے جمع کروائے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اتھارٹی نے کٹوتی کی گئی رقم سے 4.4 بلین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔ نیپرا کے مطابق اتھارٹی نے 2 جون 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس کا اطلاق صرف جون کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔نیپرا کے مطابق اس کے علاو وہ صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہیں ہیں ان کو منفی ایف سی اے کا فائدہ اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا البتہ بیس ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔ ‎

Share

About admin401

Check Also

تمام تعلیمی ادارے پیر سے بند، بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانات سے قبل حکومت کا اہم اعلان

تمام تعلیمی ادارے پیر سے بند، بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے امتحانات سے قبل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com