Breaking News
Home / پاکستان / ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

لاہور(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ،

محکمہ موسمیات نے سوموار سے بدھ تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔ راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، گوجرانوالہ اور پشاور کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب میں بارشوں کے اسپیل میں شدت آگئی، جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق آ ج سے ملک کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک،چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرانوالہ، حافظ آباد اور لاہور سمیت شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آ باد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودہا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں 10 سے 14 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے ۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتیں ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آ باد میں 12سے 14جولائی کے دوران تیز بارش کے سبب شہری سیلاب کے خطرات ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جب کہ عوام وہ بارش کے دوران گھر وں کے اندر اور باہر احتیاط برتیں، برقی تنصیبات اور خستہ حال عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com