Breaking News
Home / پاکستان / گلوکاری اور فنکاری میں یکتا۔۔ پاکستان کی اہم ترین شخصیت کا اچانک انتقال۔۔ ایسی خبر کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

گلوکاری اور فنکاری میں یکتا۔۔ پاکستان کی اہم ترین شخصیت کا اچانک انتقال۔۔ ایسی خبر کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موت برحق ہےاور ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے اپنے مقررہ وقت پر واپس جانا ہے لیکن جوانی کی موت کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا ۔اب پاکستان کے

نامور گلوکار و فنکار جوانی میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں جس سے اُن کے مداح غم سے نڈھال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان موسیقار فرہاد ہمایوں کی اچانک موت کی خبر نے فنکار برادری کو گہرے دُکھ میں مبتلا کردیا۔فنکار سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے ساتھی موسیقار کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’فرہاد ہمایوں کی موت کی خبر نے غمزدہ کردیا ہے، ایک باصلاحیت نوجوان قسمت کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’زندگی بہت نازک ہے، اللہ فرہاد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘پاکستان کے نامور گلوکار اور جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد نے فرہاد ہمایوں کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوید اور شہزاد ہمایوں کا بیٹا اب ہم میں نہیں رہا، بلاشبہ وہ ایک باصلاحیت کمپوزر تھے۔فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے بھی فرہاد ہمایوں کی موت پر سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر کیے۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com