Breaking News
Home / پاکستان / محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو زبردست خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو زبردست خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام /رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بارش کا یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے- جمعرات کی رات سے اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں اور ہفتہ و اتوار کو فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش جم کر برسے گی اور آندھی بھی آئے گی، ابر رحمت برسنے سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی ہوگی بلکہ موسم خوشگوار ہوگا اور گرمی کے ستائے عوام کو چند روز کیلئے ٹھنڈی ہوائیں نصیب ہوں گے۔ بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ ملک میں معمول کی بارش ہونے جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ جون کے پہلے نصف کے مقابلے میں دوسرے نصف کے دوران زیادہ بارشیں ہوں گی۔ جون کے دوسرے و تیسرے ہفتوں کے دوران بارش کے 2سے 3 اسپیل ہونے کا امکان ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان میں قیمتیں کب سے کم ہونگی؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری ترجمان وزارت خزانہ مزمل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com