Breaking News
Home / پاکستان / حکومت کا سخت کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نےکورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا

موبائل فون سِم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔لاہور میں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت نے لازمی ویکسینیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔تجاویز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کا اجلاس کے دوران پیش کی گئیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ڈی جی پی آر،محکمہ صحت کے سیکرٹریز اور اعلی سول وعسکری قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کوروناکے پھیلاؤ کوروکنے،ویکیسنیشن سنٹرزکی تعدادکوبڑھانے،سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات میں اضافہ ودیگراقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ سیکرٹریز صحت سارہ اسلم اوربرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری کوصوبہ بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاتر میں داخلہ بند کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کوروناوباء سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

Share

About admin401

Check Also

یا اللہ رحم، پاکستان بہت بڑے بحران کی زد میں آگیا، بڑے پیمانے پر تباہی کاخطرہ؟ وارننگ جاری، کیا ہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جسے اللّٰہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com