Breaking News
Home / پاکستان / 15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

بہاولنگر، اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے گرمی کی شدت میں اضافے اور سکولوں میں چھوٹے بچوں کی نکسیر پھوٹنے اور گرمی کی وجہ سے ان کا برا حال دیکھتے ہوئے ایک بار پھر15 جون سے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیل پر غور شروع کردیا ہے اس سلسلہ میں حکومت نے تمام صوبوں کو چھٹیوں کے حوالہ سے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے گرمی کی وجہ سے کلاسوں میں بچوں کا برا حال ہے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی بندش کی وجہ سے بچوں کی نکسیر پھوٹنے کے واقعات بھی بڑھنے لگے ہیں اور بچوں کے بے ہوش ہونے کی خبریں بھی آرہی ہیں جس پر حکومت نے 15 جون سے ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں بہارکوہ کے علاقے ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں بچے بہوش ہو گئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق بہارکوہ کے علاقے ملپور میں بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں تقریباً 25بچے بے ہوش ہوگئے تھے ،بچوں کو گرمی کی وجہ سے نکسیر آنا شروع ہو گئی تھی ،بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کو روکنے کی کوشش بھی کی گئی۔

Share

About admin401

Check Also

پیر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com