Breaking News
Home / پاکستان / جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن چھٹی ہو گی، بڑا اعلان کر دیا گیا

جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن چھٹی ہو گی، بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی نے رنگ دکھا دیا ، سکول جانے والے بچوں کے لئے خوش خبری،

خیبر پختونخوا میں پرائمری اور مڈل اسکولوں میں جمعے اور ہفتے کی چھٹی دے دی گئی ہے، ہائیرسیکنڈری اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 10 بجے تک ہوں گے۔ نئے اوقات کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہوگا۔ اعلامیہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختو نخوا نے ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ہیں۔ہائیرسیکنڈری اسکول کے اوقات کار صبح 7 سے 10 بجے تک مقرر کردیے ہیں۔ اسی طرح پرائمری و مڈل اسکولوں کو جمعے اور ہفتے کو دو چھٹیاں دے دی گئی۔ چھٹیاں گرمی کی شدت کے باعث کی گئی ہیں، پرائمری اور مڈل اسکولوں کو کھولنے سے متعلق فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا، تاہم نئے اوقات کا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہوگا۔اسی طرح نویں سے 12 ویں تک کلاسز میں وہی مضامین پڑھائے جائیں جن کا امتحان لیا جائے گا۔دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے اور سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے، سکول صبح سات بجے لگیں گے اور ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔

Share

About admin401

Check Also

پیر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com