Breaking News
Home / پاکستان / اساتذہ کوبڑا ریلیف ،تنخواہوں میں 10 ہزار سے 15 ہزار تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اساتذہ کوبڑا ریلیف ،تنخواہوں میں 10 ہزار سے 15 ہزار تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو ایم فل اور پی ایچ ڈی الاؤنس جاری کردیے گئے، کالجوں میں تعینات پی ایچ ڈی اساتذہ کو 10 ہزار روپے جبکہ ایم فل اساتذہ کو پانچ ہزار روپے الاؤنس مقرر ہے۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے مختلف کالجوں میں تعینات اساتذہ کو ایم فل اور

پی ایچ ڈی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد ایم فل اور پی ایچ ڈی یافتہ افراد کو الاؤنس دیے جا رہے ہیں تاہم ان اساتذہ کی ڈگریوں کی تصدیق بھی کی جائے گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی مرحلے پر بے ضابطگی کا تعین ہونے پر الاؤنس واپس لے لیے جائیں گے۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس(ر) جاویداقبال نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے الزامات پر 6انکوائریوں اور 4 انویسٹی گیشنز کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکانٹیبلٹی نیب، ڈی جی آپریشن نیب اور ڈی جی نیب راولپنڈی شریک ہوئے جب کہ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا، ڈی جی نیب سکھر اور ڈی جی نیب کراچی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب نے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ خیبر پختونخوا میں 4الگ الگ تحقیقات اور6انکوائریوں سمیت ٹیکسٹ بورڈ خیبر پختونخوا کے افسران اور دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی۔اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ،رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز اور دیگر کےخلاف ریفرنس دائرکرنے کی بھی منظوری دی گئی، ملزمان پر تیل و گیس کی تلاش کےٹھیکےمیں بدعنوانی کاالزام ہے ۔اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم اورخواندگی حکومت سندھ کے افسران واہلکاروں کیخلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے،نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے انتہائی سنجیدہ ہے، نیب کی اولین ترجیح میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے 468ارب روپے برآمدکرکے قومی خزانے میں جمع کرائے، نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا ہیجو نیب کے لیے اعزازکی بات ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com