Breaking News
Home / پاکستان / پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا

جون میں گرمی کی شدت اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے کئی ماہ کی بندش کے بعد اسی مہینے سکول کھول دیے تھے تاہم شدید گرم موسم کی وجہ سے سکولوں میں حاضر ہونے والے طلبا کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی۔ چھوٹے بچوں کو نکسیر اوربے ہوشی جیسے مسائل کا سامنا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ سکول مالکان اب محتاط ہوگئے ہیں اور انھوں نے از خود ہی سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں کئی پرائیویٹ سکولز مالکان نے پیر سے سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ان میں عائشہ ایجوکیشن سسٹم، شاہین پبلک سکول، فاطمہ پبلک سکول، فیصل ماڈل سکول، لٹل اینجلز،دی گارڈینز سکو ل اورشہزاد پبلک سکول شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان سکولوں میںداخل کئی بچوں نے طبیعت خرابی جیسے مسائل کے بعد سکول آنا چھوڑ دیا تھا جس کی دیکھا دیکھی کئی دوسرے بچوں میں بھی خوف کی فضا پھیل گئی تھی۔

Share

About admin401

Check Also

ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایسی خواہش کہ آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ایٹمی طاقت اور میزائل کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com