Breaking News
Home / پاکستان / تجربہ کامیاب، نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

تجربہ کامیاب، نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

تجربہ کامیاب، نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے ملکی تاریخ میں پہلی بار اپنے ترسیلی نظام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (این پی سی سی) سے 11 جون 2021کو ریکارڈ 23633 میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ گزشتہ سال 10 جون کو زیادہ سے زیادہ 18392 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی جبکہ اس سال 18.4 فیصد یعنی 5241 میگاواٹ زیادہ بجلی ٹرانسمٹ کی گئی جو بلا شبہ پاور سیکٹر میں مثبت گروتھ کی نشاندہی کرتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ  بجلی کی ترسیل کے دوران این ٹی ڈی سی کا پورا سسٹم ملک بھر میں مستحکم رہا۔ بجلی کی کامیاب اور ریکارڈ ترسیل پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی وزیراعظمبرائے توانائی تابش گوہر نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارک باددی۔دریں اثنا وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بجٹ سے صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ٹرانسمیشن لائنوں، گرڈ سٹیشنوں اور فیڈرز پر ایک بڑی رقم خرچ کر رہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ کے اعلان کردہ ترقیاتی بجٹ سے صنعتی شعبے کو چلانے اور عوام کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Share

About admin401

Check Also

پیر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com