Breaking News
Home / پاکستان / نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا

نہ کوئی شرائط نہ لائن میں لگنے کی ٹینشن ۔۔ابھی آئیں گھر بنانے کیلئے 20لاکھ لے جائیں ۔۔ حکومت نے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے غربت میں کمی آئے گی، پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار 60 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کے لئے بڑا پروگرام بنایا ہے، ہر خاندان کو چھوٹے کاروبار کے لئے 5 لاکھ روپے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے، اپنا گھر بنانے کے لئے 20 لاکھ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جائیں گے، بڑی صنعتوں کی پیداوار کی شرح نمو دس ماہ میں 13 فیصد ہے، ہم پرامید ہیں کہ رواں سال کے آخر تک ہماری گروتھ 4 فیصد سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو ملک کی معیشت کا برا حال تھا، ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر تھے، ملک بینک ڈیفالٹ کے اوپر کھڑا تھا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 بلین ڈالر تھا، برآمدات نیچے آ رہی تھیں، زراعت کے شعبہ کی پیداواری شرح بھی منفی میں تھی، ترسیلات زر میں اضافہ نہیں ہو رہا تھا، ان سب چیلنجز کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف نے ملک سنبھالا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو استحکام کی جانب لے کر جانا تھا، ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو ٹھیک کیا، ہم نے ملک کو بینک ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

Share

About admin401

Check Also

ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایسی خواہش کہ آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی ایٹمی طاقت اور میزائل کے خالق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com