Breaking News
Home / پاکستان / گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں دو طاقتور سلسلے پاکستان میں داخل کہاں کہاں دھڑلے کی بارش ہو گی ؟

گھروں کی چھتیں ٹھیک کروا لیں دو طاقتور سلسلے پاکستان میں داخل کہاں کہاں دھڑلے کی بارش ہو گی ؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کے زیرِ اثر گرج چمک کیساتھ پری مون سون کی بارش اور ژالہ باری

پاکستان بھر میں متوقع۔ درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے تاہم ہیٹ انڈکس (محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت) جولائی کے طرز پر متوقع ہے۔مغربی ہواؤں کے کم از کم 2 سلسلے رواں ہفتے متاثّر کر سکتے ہیں۔ جن سے کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور مٹّی کے طوفان متوقع ہیں۔ ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ برقرار رہیگا۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں، کشمیر، خیبر پختونخواہ، سندھ اور مشرقی اور شمال مشرقی بلوچستان اگلے 3 دنوں میں شمالی اور وسطی خیبر پختونخواہ اور پنجاب اور آزاد کشمیر کے تمام علاقوں میں کم از کم 2 مرتبہ کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان رونما ہو سکتے ہیں۔ گرج چمک کے ان طوفانوں کے دوران 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہلکی شدّت کی گرد آلود آندھی اور ساتھ 1.5 انچ سے زائد حجم کے بڑے اولے بھی کئی مقامات پر پڑ سکتے ہیں۔اگلے 3 دنوں میں جنوبی خیبر پختونخواہ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں گرد اور گرج چمک کے طوفان کا کم سے کم ایک سلسلہ اثر انداز ہو سکتا ہے۔ چنانچہ بارکھان، کوہلو، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنّوں، بھکّر، ملتان، ساہیوال، بہاولپور اور اطراف کے اضلاع میں تیز بارش اور شدید ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com