Breaking News
Home / پاکستان / امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا لاہور سمیت صوبے بھر کے 27 لاکھ سے زائد طلبا کیلئے امتحان پالیسی تبدیل،پرچہ کا دورانیہ اڑھائی گھنٹہ سے کم کر کے ڈیڑھ گھنٹہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیف نے پارٹنر سکولوں کے کوالٹی امتحانات کی پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں کر دی ہیں اس ضمن میں پارٹنر سکولوں کے سربراہان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، پیف حکام کے مطابق پارٹنر سکولوں کے طلبا کا امتحان تین شفٹوں کی بجائے اب صرف دو شفٹوں میں ہوگا جبکہ اتوار کے روز امتحان لینے کا شیڈول بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کا صرف 25 فیصد نصاب میں سے امتحان ہوگا جبکہ انگریزی مضمون کے حاصل کردہ نمبرز کو مجموعی رزلٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، نئی امتحانی پالیسی کے تحت پیف نے طلبا کا اپنے ہی سکول میں امتحانی مرکز بنانے کی بھی اجازت دے دی ہے، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت کوالٹی ایشورنس امتحانات کا آغاز 21 جون سے ہوگا۔

Share

About admin401

Check Also

اللہ حافظ۔۔تحریک انصارف کو تاریخی دھچکا ہر مخالف کا واحد توڑ سمجھے جانے والے کپتان کے دائیں بازو نے اچانک استعفیٰ دے دیا

اللہ حافظ۔۔تحریک انصارف کو تاریخی دھچکا ہر مخالف کا واحد توڑ سمجھے جانے والے کپتان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com