اسلام آباد (ویب ڈیسک ) دنیا کے مہنگے ترین آم فی کلو کی قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
جی دنیا میں آموں کی ایسی قسم جس کی فی کلو قیمت پاکستانی پانچ لاکھ روپے سے زائد ہے ۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں دنیا کے مہنگے ترین آموں کی کاشت کر رکھی ہے آم کی یہ قسم بھارتی دو لاکھ 85 ہزار جبکہ پاکستانی روپوں میں پانچ لاکھ ستر ہزار کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس مہنگے ترین آم کے باغ کی حفاظت کیلئے 4سو سے زائد سیکیورٹی گارڈز جبکہ 6 کتے تعینات کیے گئے ہیں ۔آم کی کاشت کرنے والے جوڑے نے بتایا ہے کہ انہیں اس قسم کی گھٹلیاں ٹرین میں سفر کے دوران ایک مسافر نے دی تھیں ۔ یاد رہے کہ دنیا کے مہنگے آموں کی اس قسم کا نام میازا کی ہے جو جاپان میں پیدا ہوتی ہے ۔ جامنی رنگے کے ایک آم کا وزن تین سو پچاس گرام کے قریب ہوتا ہے ان آموں میں شوگر باقی اقسام کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہوتی ہے ۔