Breaking News
Home / انٹرنیشنل / مشہور بھارتی شخصیت انتقال کر گئی، پورے بھارت میں سوگ

مشہور بھارتی شخصیت انتقال کر گئی، پورے بھارت میں سوگ

مشہور بھارتی شخصیت انتقال کر گئی، پورے بھارت میں سوگ

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ’فلائنگ سنگھ‘ کا لقب حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ملکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکھا سنگھ کے چل بسنے سے ایک ہفتہ قبل ہی ان کی اہلیہ نرمل کور بھی 85 برس کی عمر میں کورونا کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی تھیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملکھا سنگھ چند ہفتوں سے کورونا سے مقابلہ کر رہے تھے اور انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بھارتی ریاست چندی گڑھ کے پوسٹ گریجویٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (پی جی آئی ایم ای آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملکھا سنگھ 18 جون کو کورونا کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسے۔ ملکھا سنگھ کو چند ہفتے قبل کورونا ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آکسیجن پر بھی رکھا گیا تھا جب کہ زائد العمری کے باعث بھی ان میں کئی طبی پیچیدگیاں تھیں۔ انہیں کیریئر کے ابتدائی سالوں میں ہی اس وقت کے پاکستانی صدر ایوب خان نے ’فلائنگ سنگھ‘ کا لقب اس وقت دیا تھا، جب انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ کو دوڑنے کے مقابلے میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Share

About admin401

Check Also

پریشان کن خبر آگئی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی وبا کورونا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com