Breaking News
Home / پاکستان / حکومت نے پہلی بار شناختی کارڈ مفت بنانے کا اعلان کر دیا

حکومت نے پہلی بار شناختی کارڈ مفت بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شکر ہے غریب عوام کی شناختی کارڈ فیس سے جان چھوٹی، شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر،

حکومت نے پہلی مرتبہ شناختی کارڈ مفت بنانے کا اعلان کر دیا، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولے جائیں گے۔شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلی بار شناختی کارڈ مفت بنے گا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گفتگو میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس کون نہیں جاتا؟سب ہی جاتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے مدد کی ورنہ روز کشکول لیکر پڑوسی ممالک جانا پڑتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کیے گئے، پاکستان میں بجلی سستی ہو جائے تو بہت سےمسائل حل ہوجائیں گے ، احساس پروگرام سے غریبوں کی بہت مدد ہو رہی ہے۔ ویزوں کے اجرا کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے، جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے ، پہلی بار ملک میں ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کر دیا ہے اور 2 ہزار180روپے اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار شناختی کارڈ مفت بنے گا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو گئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com