Home / پاکستان / پاکستان میں پیڑول سستا ترین۔۔۔؟ قیمت جان کر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑے۔

پاکستان میں پیڑول سستا ترین۔۔۔؟ قیمت جان کر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑے۔

پاکستان میں پیڑول سستا ترین۔۔۔؟ قیمت جان کر پاکستانی خوشی سے اچھل پڑے۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی صحافی نے پاکستان کو خطے میں سب سے سستا پٹرول فروخت کرنے والا ملک قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی اشوک سوائن کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک میں پٹرول کی قیمت کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بھارتی صحافی کی ٹوئٹ کے مطابق خطے میں اس وقت پاکستان سب سے سستا پٹرول فروخت کر رہا ہے۔ جو پٹرول پاکستان میں 110 روپے کا ملتا ہی، وہی پٹرول بھارت میں 205 روپے فی لیٹر کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔ بھارت جنوبی ایشیاء میں سب سے مہنگا پٹرول فروخت کرنے والا ملک ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 2 روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، ہو گئی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

انا اللہ و انا علیہ راجعون، سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر، پیپلزپارٹی سوگ میں ڈوب گئی

انا اللہ و انا علیہ راجعون، سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com