Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / رات کو خود بخود کھڑکی کھلنے پر آدمی نے گھر میں کیمرا لگادیا، اگلے دن دیکھا تو ایسا منظر کہ ہوش اڑ گئے

رات کو خود بخود کھڑکی کھلنے پر آدمی نے گھر میں کیمرا لگادیا، اگلے دن دیکھا تو ایسا منظر کہ ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھوت پریت کے وجود پر کچھ لوگ یقین رکھتے ہیں اور کچھ انہیں محض واہمہ قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں برطانیہ سے ایک

آدمی نے اپنے گھر کی ایسی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی کہ بھوت پریت پر یقین رکھنے والے خو ف زدہ رہ گئے ہیں۔ جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں نے اس آدمی کا ٹھٹھہ لگانا شروع کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس شخص کے بیڈروم کی کھڑکی رات کو خود بخود کھل جاتی تھی۔ چنانچہ اس نے کھڑکی کھلنے کا سبب معلوم کرنے کے لیے ایک رات کیمرا نصب کر دیا۔اگلی صبح اس آدمی نے ویڈیو میں دیکھا کہ کھڑکی خود بخود کبھی کھلتی اور کبھی بند ہو جاتی ہے اور ایک بار کھڑکی پوری کھلی اور پھر بند نہیں ہوئی۔ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 7لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔کمنٹس میں اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ کھڑکی ہوا سے کھلتی اور بند ہوتی ہے اور یہ آدمی سمجھ رہا ہے کہ اس کے کمرے میں بھوت رہتے ہیں۔ ایک صارف نے آدمی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ ”تمہارے کمرے میں رہنے والے بھوت کو گرمی لگتی ہے اور وہ ہوا کے لیے کھڑکی کھولتا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

خاتون کی وفات کے 2100سال بعد جب اس کے تابوت کو کھولا گیا تولوگوں نے اس میں ایسا کیا دیکھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چلیں ہم آج آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com