Breaking News
Home / کھیل / کون کون سے کرکٹرز شامل ہیں؟

کون کون سے کرکٹرز شامل ہیں؟

کون کون سے کرکٹرز شامل ہیں؟ افسوسناک خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) ہم اپنے معزز قارئین کو اس مضمون میں ان کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے جو ق۔تل کر دئیے گئے۔ ق۔تل ہونے والوں میں دو کے سوا سب فرسٹ کلاس کرکٹرز تھے۔ بعض کرکٹ چھوڑ چکے تھے اور انہیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ق۔تل کیا گیا۔ پاکستانی کرکٹرز حسیب الحسن اور راحت اللہ بھی غیر فطری موت کا شکار ہوئے، دونوں کی عمریں 30 سال سے کم تھیں اس کے علاوہ ایڈورڈ رائٹ(انگلینڈ) 11 مارچ 1859ء کو پیدا ہوئے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے تھے۔ انہوں نے 18 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور 23.71 رنز کی اوسط سے 759 رنز بنائے۔ رائٹ نے 47 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 27 ستمبر 1890ء کو جنم لینے والے کلاڈ ٹوزر(آسٹریلیا) دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے تھے۔ وہ 1911ء سے 1920ء تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے۔ انہوں نے سات فرسٹ کلاس میچز میں 46.72 رنز کی اوسط سے 514 رنز اپنے نام کیے۔ ان کا ایک اننگز میں زیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 103 رنز رہا۔ رابرٹ مکانٹ (انگلینڈ) وہ لنکا شائر کائونٹی کی جانب سے کھیلتے تھے۔ نارمن ریڈ (جنوبی افریقہ) 26 دسمبر 1890ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1921ء میں جنوبی افریقہ کیلئے ایک ٹیسٹ میچ کھیلا۔ 10 جون 1944ء کو پیدا ہونے والے ہنٹس مین ولیمز (زمبابوے) فرسٹ کلاس کرکٹر تھے۔ 1963-64ء میں انہوں نے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلا۔ وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی اور دائیں ہاتھ سے ہی میڈیم فاسٹ باؤلنگ کرتے تھے۔ سٹالمیئر ویسٹ انڈیز کے بڑے مشہور کرکٹر تھے۔ 11 مارچ 1921ء کو پیدا ہونے والے سٹالمیئر نے 32 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 13 ٹیسٹ میچز میں کپتانی کے فرائض سرانجام دئیے۔ منی لال سابق بھارتی کرکٹر ارون لال کے چچا تھے۔ وہ ویسٹ انڈیز میں بھارت کے ہائی کمشنر بھی رہے۔ اس کے بعد وہ صومالیہ میں بھی بھارت کے سفیر کے طور پر کام کرتے رہے۔ 11 جنوری 1913ء کو پیدا ہونیوالے منی لال دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے تھے۔ 21 مارچ 1942ء کو پیدا ہونیوالے ولیم سٹرائیڈم نے 80 فرسٹ کلاس میچز میں 1322 رنز بنائے۔ انہوں نے 174 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ مہندا جے رتنے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے یہ کرکٹر 11 مئی 1967ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے 6 فرسٹ کلاس میچز میں حصہ لیا۔ ایشلے واکر نے 21 جولائی 1944ء کو لندن میں جنم لیا۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی اور دائیں ہاتھ سے ہی آف بریک باؤلنگ کرتے تھے۔ اس کے علاوہ ویرانتھا فرنینڈو (سری لنکا) فرینکوس ویڈ مین (جنوبی افریقہ) نظام احمد حفیظ (امریکہ) بھی شامل ہیں۔

Share

About admin401

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com