Home / پاکستان / شفقت محمود نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

شفقت محمود نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

شفقت محمود نے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جولائی سے 9ویں سے 12ویں تک کے امتحانات ہر صورت ہوں گے، اس سال کسی کو بغیر امتحان اگلی کلاس میں نہیں بھیجا جائے گا، اگست سے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں چھٹی تک یکساں نصاب تعلیم رائج ہوگا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ معزز رکن نے کہا کہ ان کے حلقہ میں پانی نہیں، ہسپتال نہیں اور یہ کونسلر سے ایم این اے بنے، ان کی کارکردگی سمجھ نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ بار بار یہ کہا گیا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم پر توجہ نہیں دی، مسلم لیگ (ن) کے آخری سال تعلیم پر 4.7 ارب روپے صرف کئے گئے اس سال 28 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ان سے 500 فیصد اضافہ کیا گیا۔15 ارب روپے اسلام آباد میں صرف ہوئے۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com