Breaking News
Home / پاکستان / عامر لیاقت نے مبینہ تیسری شادی کس کے ساتھ کرلی؟طوبیٰ عامر بھی میدان میں آگئی

عامر لیاقت نے مبینہ تیسری شادی کس کے ساتھ کرلی؟طوبیٰ عامر بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کا مبینہ تیسری شادی کی خبروں پر

شدید ردعمل آگیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں طویل کیپشن کے ساتھ انہوں نے کہا۔ کہ اس موضوع پر بات کررہا ہوں جس پر بات نہیں کرنا چاہتا تھا ، میں نے بہت تہمتیں سہیں ، مجھ پر بہتان لگائے گئے یہاں تک کہ میرا گھر ٹوٹ گیا ، لیکن خاموش رہا ، میری شادی بشریٰ سے ہوئی اور پھرطوبیٰ سے ، اس کے علاوہ کوئی شادی یا نکاح نہیں کیا ، میری عزت اچھالی گئی لیکن میں نے صبرکا دامن تھام کراس وقت کا انتظارکیا جب اللہ شرکے منہ سے ایسے جملے نکلوائے گا کہ اس کا کردارواضح ہوجائے گا۔عامر لیاقت نے بتایا کہ توہین مذہب کی دفعات 290 سی کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے ، سمن جاری ہوگئے ہیں جو ہانیہ تک پہنچ جائیں گے ، معاملے پر اب عدالت فیصلہ کرے گی ، میرا اور ہانیہ کا ڈی این سے ٹیسٹ ہوگا ، ان کے والد سے کہا کہ اپنی بیٹی کو سمجھائیں ، ہزاروں لڑکیاں سیلیبرٹیزسے محبت کرتی ہیں، تصویر تک سے شادی کرلیتی ہیں تو کیا یہ شادی ہوگئی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ہانیہ کو تیسری بیوی لکھنے والے بھی ہوشیارہو جائیں جنہوں نے لفظ مبینہ استعمال نہیں کیا ، اب چیف جسٹس فیصلہ کریں گے، آج کے بعد کچھ ہوا تو یہ عدالتی کارروائی میں دخل ہوگا اور سب کو پیش ہونا ہوگا ، میں تمام ثبوت عدالت میں پیش کروں گا ۔دوسری طرف معروف ٹی وی میزبان کی اہلیہ طوبیٰ نے عامرلیاقت کے اس ویڈیو بیان کے بعد اپنی ایک انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا کہ ’اپنی پریشانیاں سوشل میڈیا پر ہرایک کو بتانے کی بجائے اللہ کو بتائیں‘ ، جس پر گھر ٹوٹنے والی بات پر مزید قیاس آرائیاں جنم لینے لگیں۔

Share

About admin401

Check Also

لگتا ہے یہ میرا آخری ۔۔۔شعیب اختر کے حوالے سے افسوسناک خبر ، لوگوں سے دعاوں کی اپیل

لگتا ہے یہ میرا آخری ۔۔۔شعیب اختر کے حوالے سے افسوسناک خبر ، لوگوں سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com