Breaking News
Home / پاکستان / بچے کی دوائی لینے آئی تو ڈاکٹر صاحب موبائل پرکیا دیکھ رہے تھے؟” خاتون نے روتے ہوئے کہانی سنا دی

بچے کی دوائی لینے آئی تو ڈاکٹر صاحب موبائل پرکیا دیکھ رہے تھے؟” خاتون نے روتے ہوئے کہانی سنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی کے علاقے بورے والا کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ایک غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک روتی ہوئی خاتون کو

تحصیل ہسپتال بورے والا کے چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد حسین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون کے مطابق وہ گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل ڈاکٹر کے پاس آ رہی ہے لیکن نہ تو ٹھیک سے چیک اپ ہوتا ہے اور نہ ہی بچوں کو آرام آتا ہے۔ ڈاکٹر پرچی پر دوائی لکھ  دیتا ہے ، یہ تک نہیں بتاتا کہ دوائی دینی کیسے ہے۔خاتون نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر محمد حسین کے پرائیویٹ ہسپتال میں ایک بار میں ہی 15 سے 20 ہزار روپے جھاڑ لیے جاتے ہیں۔ بچوں کو خون لگوانا ہو تو ایک ہزار روپیہ صرف فیس لے لیتے ہیں ۔ خاتون کے مطابق اس نے ڈاکٹر سے بچوں کے ٹھیک نہ ہونے کا شکوہ کیا تو ڈاکٹر نے ان کی بے عزتی کی اور گا لیا ں دیں۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک بار وہ ہسپتال میں آئی تو ڈاکٹر صاحب موبائل پر ارطغرل غازی ڈرامہ دیکھ رہے تھے اور مریضوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہے تھے۔ ان کے اپنے پرائیویٹ ہسپتال میں چلے جاؤ تو وہاں ٹھیک علاج کرتے ہیں لیکن سرکاری ہسپتال میں پوچھتے بھی نہیں ہیں کہ بچے کو مسئلہ کیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com