Home / پاکستان / گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 3 ہفتوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، شہر سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں 28 اگست تک گرمیوں کی تعطیلات جاری رہیں گی ، مری کی عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا ، مری کی عدالتوں کے ججز رواں برس جنوری کے مہینے میں تعطیلات حاصل کر چکے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماتحت عدلیہ میں 17 جولائی سے 6 اگست تک پہلا گروپ گرمیوں کی تعطیلات کرسکے گا، 8 اگست سے 28 اگست تک ججز کا دوسرا گروپ گرمیوں کی تعطیلات حاصل کر سکے گا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز گرمیوں کی تعطیلات کے دوران کسی کیس کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کریں گے۔نوٹیفکیشن کی کاپی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیشن ججز کو بھجوا دی گئی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com