Breaking News
Home / اہم خبریں / ایسا واقعہ جس پر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

ایسا واقعہ جس پر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قدرت کے کھیل نرالے ، ٹرین حادثے میں مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ

نکل آیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 11 سال بعد ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والا شخص زندہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 11 سال پہلے بھارتی شہر جانی شوری میں ہونے والے ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والے شہری امرت ون چوہدری زندہ ہے۔تفصیلات کے مطابق امرت کی موت سے متعلق حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے، 2010 میں ہونے والےحادثے میں امرت کے گھر والوں نے امرت کے بھی ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا تھا، بھارتی حکومت نے ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 4 لاکھ روپے مالی امداد اور سرکاری نوکری کا وعدہ کیا تھا۔ہماری ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تاہم سی بی اے کی حالیہ انویسٹیگیشن میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ امرت ٹرین حادثے میں ہلاک نہیں ہوا تھا، بلکہ گھر والوں نے سرکاری امداد لینے کے لیے ڈرامہ رچا تھا۔ امرت کے اہل خانہ نے امرت کو مردہ قرار دے کر 4 لاکھ روپے کی سرکاری امداد اور سرکاری نوکری بھی حاصل کرلی تھی۔امرت 11 سالوں سے سب کو چکما دے رہا تھا مگر انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ نے امرت کو ہفتے کی شام کلکتہ سے گرفتار کر لیا، حادثے کے وقت امرت کی عمر 27 سال تھی جو کہ اب 38 سال ہوگئی ہے۔واضح رہے بھارتی شہر جانی شوری میں پیش آنے والے اس حادثے میں 148 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Share

About admin401

Check Also

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونےوالاہے۔۔؟پوری قوم کی نظریں یکم جولائی پر جم گئیں

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونے والا ہے۔۔؟ اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com