Breaking News
Home / اہم خبریں / موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے ہی خبر ضرور پڑھ لیں، موٹروے پولیس نے بڑی پابندی عائد کر دی

موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے ہی خبر ضرور پڑھ لیں، موٹروے پولیس نے بڑی پابندی عائد کر دی

موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے ہی خبر ضرور پڑھ لیں، موٹروے پولیس نے بڑی پابندی عائد کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) موٹر وے پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ، اب کالے شیشے والی گاڑیاں موٹر وے پر نہیں چل سکیں گی ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایس ایس پی موٹر وے سید حشمت کمال کی جانب سے کہا گیا کہ ایم تھری پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے ، سروس ایریاز میں بھی کالے شیشے والی گاڑیوں کے سٹیکرز موٹر وے پولیس اتار رہی ہے ، کالے شیشوں کے خلاف مہم بلا تفریق جاری رہے گی ۔ایس ایس پی سید حشمت کمال نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ دوسری طرف حکومت نے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو سستی بنانے کے لیے ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ملک میں سستی گاڑیوں اور مقامی سطح پر پیداوار کو فروغ دینا ہے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے نئی آٹو پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ آٹو پالیسی کا جائزہ لینے اور حتمی شکل دینے کے اجلاس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فنانس اینڈ ریونیو ڈاکٹر وقار مسعودی نے شرکت کی۔

Share

About admin401

Check Also

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونےوالاہے۔۔؟پوری قوم کی نظریں یکم جولائی پر جم گئیں

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونے والا ہے۔۔؟ اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com