Breaking News
Home / اہم خبریں / ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے لیڈر سے شادی کر لی

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے لیڈر سے شادی کر لی

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پیپلزپارٹی کے لیڈر سے شادی کر لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی قوم کو مبارک ہو، ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی ۔ حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا گیا تھا ۔ حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

Share

About admin401

Check Also

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونےوالاہے۔۔؟پوری قوم کی نظریں یکم جولائی پر جم گئیں

صرف دو دن باقی۔۔ یکم جولائی سے پاکستان میں کیا ہونے والا ہے۔۔؟ اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com