شریف خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی سابق وزیراعظم نواز شریف شدید غم سے نڈھال
لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد ا ور سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں طارق شفیع انتقال کر گئے ۔ ترجمان ن لیگ مریم اور نگزیب کا کہنا تھا کہ میاں طارق کی وفات ہارٹ ا ٹیک کے باعث ہوئی۔ میاں طارق ن لیگی رہنما رہنما سہیل ضیابٹ کے بہنوئی بھی تھے ۔ طارق شفیع اتفاق فاؤنڈریز کا حصہ رہے ا ور شریف خاندان کے دبئی میں کاروبار کی دیکھ بھال کرتے رہے ہیں ۔ وہ شفیع گروپ آ ف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے ۔ یاد رہے کہ طارق شفیع کا نام حدیبیہ پیپرز ملز اور گلف سٹیل ملز کیس میں سامنے آیا تھا ، اور پاناما جے آئی ٹی نے ان سے بھی اس متعلق پوچھ گچھ کی تھی ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرا عظم میاں نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں طارق شفیع انتقال کر گئے ۔