Breaking News
Home / اہم خبریں / تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں۔۔طلبہ کی قسمت کافیصلہ۔۔بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں۔۔طلبہ کی قسمت کافیصلہ۔۔بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں۔۔طلبہ کی قسمت کافیصلہ۔۔بڑی بریکنگ نیوز آ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر صوبہ بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول بروز جمعرات مورخہ یکم جولائی سے یکم اگست 2021ء تک بند رہیں گے۔ مراد راس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ میری تمام والدین سے گزارش ہے کہ تمام بچے اور ان کے اہلخانہ گورنمنٹ کی جانب سے جاری احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےاسکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں 18 جولائی سے 2 اگست تک گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔ وفاقی تعلیمی اداروں نے پریپ سے ساتویں کلاس کے بچوں کو پرموٹ کر دیا ہے جبکہ آٹھویں کے مخصوص مضامین میں امتحانات کی ڈیٹ شیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

اناللہ واناالیہ راجعون ، نامور پاکستانی کھلاڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com