Breaking News
Home / اہم خبریں / خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا

خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کا فیصلہ

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقا میں خواتین کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے محکمہ داخلہ امور کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک گرین پیپر میں پولیینڈری کو قانونی حیثیت دینیکے لیے پیش رفت سامنے ائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ سامنے آیا ہے کہ وہ ملک میں شادی سے متعلق قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائیں گے۔اس حکومتی اقدام کو جنوبی افریقا کے مذہبی حلقے اور بعض قدامت پرست تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں پولی گیمی یعنی مردوں کو ایک سے زیادہ عورتوں سے شادی کرنے کی اجازت ہے۔ جنوبی افریقا کی اپوزیشن کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اس قانون پر عمل درامد سے ملک کا معاشرہ تباہ ہو جائے گا۔حکومتی ترجمان نے اس ضمن میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین پیپر حکومتی پالیسی کی ترجمانی نہیں کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس قانون سے متعلق مختلف اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو اکھٹا کیا گیا ہے۔ان تجاویز کو عوامی جانچ پڑتال سے مشروط کیا جائے گا۔

Share

About admin401

Check Also

اناللہ واناالیہ راجعون ، نامور پاکستانی کھلاڑی انتقال کر گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com