Breaking News
Home / پاکستان / ملازمین کے لئے بری خبر۔۔تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ

ملازمین کے لئے بری خبر۔۔تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ

ملازمین کے لئے بری خبر۔۔تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ

پشاور (نیوز ڈیسک ) پشاور  یونیورسٹی نے احتجاج کرنیوالے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ پشاور یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پیر کے دن سے جو پروفیسر یا ملازم احتجاجاً

کلاس نہیں لے گا ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائیگی ۔ ڈاکٹر محمد ادریس وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی نے کہا کہ احتجاجی ملازمین باز نہ آئے تو 5000 سے زیادہ بیروزگار اعلیٰ تعیلم یافتہ افراد موجود ہیں جن کو جلد بھرتی کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی ملازمین ہوش کے ناخن لیں ، حکم امتناع سے

بجٹ پیش نہیں ہوسکے گا ۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ بجٹ نہیں ہوگا تو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں ہوگی ، یونیورسٹی کو درپیش مالی بحران کے باعث میں نے 6 ماہ کی تنخواہ نہیں لی ، یونیورسٹی پر 7.9 ملین قرضہ واجب الادا ہے، احتجاجی ملازمین کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں ، آئیں مذاکرات کریں ان کو سنا جائیگا ۔

Share

About admin401

Check Also

شادی کی تقریبات۔۔مزارات اور دفاتر کیلئے نیا حکم نامہ جاری۔۔۔پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ رات گئےبڑا فیصلہ

شادی کی تقریبات۔۔مزارات اور دفاتر کیلئے نیا حکم نامہ جاری۔۔۔پورے ملک میں کیا ہونے جا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com